حیدرآباد۔29۔اپریل(اعتماد نیوز) کل 30اپریل کو تلنگانہ کے ساتھ ساتھ دونوں
شہروں کے تین پارلیمانی حلقوں اور 24اسمبلی حلقوں میں رائے دہی کے پر امن
طور پر منعقد کرنے کے لئے تمام تیاریاں زور و شور پر کی جا رہی ہیں۔دونوں
شہروں میں پولنگ کے پر امن رائے دہی کے لئے سخت سیکیورٹی انتظامات کئے جا
رہے ہیں۔ چنانچہ ہر پولنگ مرکز پر سیکیورٹی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ وقتا
فوقتا حالات
کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔ پولیس تعینات کے ساتھ ‘اے پی ایس
سی ‘ کانسٹیبل اور ہوم گارڈس کو جگہ جگہ متعین کر دیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ
انتخابی مراکز پر عملہ کو بھی روانہ کرنے کا کام شروع ہو چکا ہے۔ عہدیداروں
کے مطابق رائے دہندوں کو مشکلات پیش نہ آنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
چنانچہ 90ہزار عملہ کا انت؍ام کیا جا رہا ہے۔ اور 158 کمپنیوں کے فوجی
دستوں کے خدمات کو بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔